کراچی میں دھرنے، سڑکیں بند، ٹرینوں کے اسٹاپ تبدیل، کونسی ٹرین کہاں سے چلے گی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان ریلوے نے کراچی میں سیاسی جماعتوں کے دھرنوں کی وجہ سے سڑکوں کی بندش کے باعث شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر ٹرینوں کے اسٹاپ تبدیل کردیئے۔

آج کراچی میں سیاسی جماعتوں کے دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے مختلف مقامات پر ٹریفک بلاک ہے جس کی وجہ سے پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لئے ڈرگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشن پر کراچی سے روانہ ہونے والی تمام ریل گاڑیوں کا عارضی اسٹاپ دے دیا ہے۔ یہ اسٹاپ صرف آج کے دن کے لئے دیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ سندھ اسمبلی میں نو منتخب ارکان کی حلف برداری کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کیا تھا جبکہ آج صبح سے سندھ اسمبلی کے باہر اورشہر کے داخلی و خارجی راستوں پر احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔

ٹریفک جام کی وجہ سے اندرون ملک سفر کے خواہشمند شہریوں کو کینٹ اسٹیشن پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ریلوے حکام نے مسافروں کو ڈرگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشن پر بھی کراچی سے روانہ ہونے والی گاڑیوں کا اسٹاپ دیدیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ لانڈھی اور ڈرگ اسٹیشن پر اسٹاپ دینے کا اقدام شہریوں کی پریشانی کے پیش نظر آج کیلئے اٹھایا گیا ہے، کل سے ٹرینیں اپنے معمول کے مطابق روانہ ہونگی۔

Related Posts