ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے اور قوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اکٹھی ہوگی۔ آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے اور قوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اکٹھی ہوگی۔ آئی ایس پی آر
ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے اور قوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اکٹھی ہوگی۔ آئی ایس پی آر

اسلام آباد:پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کے روز ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے اور قوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اکٹھی ہوگی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے گزشتہ روز یوم دفاع و شہداء 2019ء سے متعلق کانفرنس کے دوران  کہا کہ یوم دفاع پر گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی ہر شہید کے گھر جانے کا پروگرام رکھا گیا ہے۔ درخواست ہے کہ عوام شہیدوں کے لواحقین اور غازیوں سے ملیں اور ان کا شکریہ ادا کریں۔ عظیم قومیں اپنے شہیدوں کوکبھی نہیں بھولتیں۔ کانفرنس میں ملک بھر سے سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال اکتوبر یا نومبر تک پاک بھارت جنگ شروع ہو سکتی ہے۔ شیخ رشید کی پیشگوئی

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ  کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ یوم دفاع کی تقریبات کا حصہ ہوگا۔  یوم دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں دن کے وقت ہوگی جس میں شہداء کے لواحقین اور غازی شرکت کریں گے۔  گلی گلی محلے محلے شہداء کی تصاویر لگائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جی ایچ کیو میں یادگارِ شہداء پر حاضری کے دوران پھول چڑھائیں گے اور شہدا کے لواحقین سے ملاقات کریں گے۔ شہر شہر تقریبات ہوں گی اور فوجی چھاؤنیوں میں ہتھیاروں کی نمائش بھی کی جائے گی۔ عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ عوامی مقامات، بسوں، ریلوے اسٹیشنز اور مارکیٹ سمیت تمام جگہ شہداء کی تصاویر لگانے کے ساتھ ساتھ جمعے کے روز 12 بجے حکومت کے اعلان کے مطابق سائرن بجائے جائیں گے اور پوری قوم مل کر کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرے گی جس میں ملکی ہیروز، شوبز اور میڈیا نمائندگان بھرپور شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہہ چکے ہیں کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھارت پر افغانستان سے تجارت کرنے کے لیے بھی پاکستانی زمین کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے پر غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔فواد چوہدری

Related Posts