پاکستان یاسین ملک کو عمر قید کی سزا کی شدید مذمت کرتا ہے، ترجمان پاک فوج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان یاسین ملک کو عمر قید کی سزا کی شدید مذمت کرتا ہے، ترجمان پاک فوج
پاکستان یاسین ملک کو عمر قید کی سزا کی شدید مذمت کرتا ہے، ترجمان پاک فوج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان نے من گھڑت الزامات میں یاسین ملک کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کی شدید مذمت کی ہے۔

فوج کے میڈیا ونگ کا یہ بیان ایک بھارتی عدالت کی جانب سے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو 19 مئی کو باضابطہ طور پر تین دہائیوں سے زائد عرصے قبل ان کے خلاف درج مقدمات میں مجرم قرار دیا اور سزا کا اعلان کرنے کے لیے بدھ کو سماعت مقرر کی۔

آئی ایس پی آر نے اپنی تازہ ٹوئٹ میں کہا کہ ”پاکستان من گھڑت الزامات میں یاسین ملک کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ہم سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں:حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی

آئی ایس پی آر کے مطابق ایسے جابرانہ ہتھکنڈے غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کے جذبے کو پست نہیں کر سکتے۔

Related Posts