اسدقیصر اور فواد چوہدری نے دو روز قبل حکومت سے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا، مریم نواز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسدقیصر اور فواد چوہدری نے دو روز قبل حکومت سے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا، مریم نواز
اسدقیصر اور فواد چوہدری نے دو روز قبل حکومت سے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا، مریم نواز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کی تاریخ کے اعلان کے فوراً بعد پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر اور فواد چوہدری نے دو روز قبل حکومت سے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے ن لیگ کے ایاز صادق سے رابطہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی تھی کہ حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے،انہوں نے کہا کہ ایاز صادق نے یہ تجویز نواز شریف تک پہنچائی جنہوں نے اسے ٹھکرا دیا۔

پی ٹی آئی نے مذاکرات کے لیے منگل اور بدھ کو ایک بار پھر حکومت سے رابطہ کیا اور بدھ کی رات 10 بجے پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور پرویز خٹک اسپیکر ہاؤس پہنچے اور درخواست کی کہ ’انہیں جلسے کے لیے کوئی جگہ دی جائے۔

مریم نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے ایک بار پھر اس تجویز کو ٹھکرا دیا، لیکن معاملہ پہلے ہی سپریم کورٹ میں لے جایا گیا تھا، جس نے بدھ کی شام حکومت کو حکم دیا کہ پی ٹی آئی کو H-9 میں جلسے کی اجازت دی جائے۔

مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے دو کارکن رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش میں پل سے گرنے سے جاں بحق ہوگئے تھے اور ان کی موت کا ذمہ دار عمران خان ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان خود ہیلی کاپٹر پر اڑ رہے تھے اور ان کے خاندان کے افراد بشمول بچے آرام سے رہ رہے تھے جب کہ ان کے حامیوں کو گرم موسم میں سفر کرنا پڑا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ لوگوں نے اقتدار کے حصول کے لیے عمران خان کی تحریک میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مریم نے کہا کہ اداروں کو دباؤ میں آکر لوگوں کو خوش کرنے کے لیے فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی دھرنوں کی سیاست چھوڑ کر ملکی ترقی کے لیے کام کرے، شہباز شریف

مریم نواز نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے آئین اور قانون پر عمل کرنے اور سیاسی معاملات سیاستدانوں پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے تو یہ خوش آئند فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو منتخب کرنے یا ہٹانے کا اختیار عوام کے پاس ہونا چاہیے۔

Related Posts