ترقیاتی فنڈز صوبائی فنانس ایوارڈ کے ذریعے اضلاع کو جانے چاہئیں۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترقیاتی فنڈز صوبائی فنانس ایوارڈ کے ذریعے اضلاع کو جانے چاہئیں۔فواد چوہدری
ترقیاتی فنڈز صوبائی فنانس ایوارڈ کے ذریعے اضلاع کو جانے چاہئیں۔فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نجی ٹی وی اینکر شاہ زیب خانزادہ کے استدلال کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی فنڈز صوبائی فنانس ایوارڈ کے ذریعے اضلاع کو جانے چاہئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نجی ٹی وی اینکر شاہ زیب خانزادہ کا ٹویٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار اسلام آباد میں تھے۔

نجی ٹی وی اینکر شاہ زیب خانزادہ نے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے شیئر کردہ ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر عثمان بزدار تحریکِ انصاف کے ممبرانِ قومی اسمبلی سے ملاقات کرنے کے لیے گئے۔

اینکر شاہ زیب خانزادہ نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اراکینِ قومی اسمبلی کی شکایت ہے کہ پنجاب کے ایم پی ایز کو تو ترقیاتی فنڈز دے دئیے گئے، مگر ہمیں نہ دئیے جا سکے۔

شاہ  زیب خانزادہ نے کہا کہ انہی ترقیاتی فنڈز کو وزیر اعظم عمران خان ماضی میں بدعنوانی کا سب سے بڑا ذریعہ کہتے تھے، جس کا وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے جواب دیا۔

وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے شاہ زیب خانزادہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ رکنِ قومی اسمبلی کے طور پر میرا فرض ہے کہ میں اپنے علاقے کو اس کا جائز حق لے کر دوں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر میں اپنے علاقے کو حق لے کر نہ دے سکوں تو اس کی نمائندگی کا مجھے کوئی حق نہیں۔ موجودہ وقت میں فنڈز کی تقسیم کا نظام انتہائی متنازعہ ہے۔ ایسا نہیں چل سکتا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ضمانت اہم نہیں بلکہ اہم یہ سوال ہے کہ لوٹا گیا پیسہ واپس کیسے آئے گا؟

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دو روز قبل  وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی ضمانت اہم نہیں کیونکہ دونوں کا پاکستان کے سیاسی مستقبل میں کردار ختم ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری کی ضمانت اہم نہیں۔ فواد چوہدری 

Related Posts