وزیر اعظم اقوام متحدہ میں بھارت کی برصغیر پر جنگ مسلط کرنے کی خواہش کو بے نقاب کریں گے۔ وزیر دفاع

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم اقوام متحدہ میں بھارت کی برصغیر پر جنگ مسلط کرنے کی خواہش کو اجاگر کریں گے۔ وزیر دفاع
وزیر اعظم اقوام متحدہ میں بھارت کی برصغیر پر جنگ مسلط کرنے کی خواہش کو اجاگر کریں گے۔ وزیر دفاع

نوشہرہ: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کی برصغیر پر جنگ مسلط کرنے کی خواہش کو بے نقاب کریں گے اور بھارت کا مکروہ دُنیا کے سامنے لائیں گے۔

نوشہرہ میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ستر سال میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ملکی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کو بین الاقوامی فورم میں بے نقاب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت مخالف لانگ مارچ،شہبازشریف اورمولانافضل الرحمان کی ملاقات

وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی کشمیر کا مقدمہ پیش کریں گے۔ نہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ رہا ہے اور نہ ہی کوئی اسے بھارت کا اٹوٹ انگ ماننے کو تیار ہے۔ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو جس طرح تحریک انصاف کی حکومت نے اٹھایا، وہ اپنی مثال آپ ہے۔ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جان لے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ ہم ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہیں اور ہماری امن کی خواہش کو غلط رنگ دینا بے وقوفی ہوگی۔ وزیر اعظم عمران خان کی بہترین صلاحیتوں اور تدبر کی وجہ سے پاکستان معاشی بحران سے نکلنے والا ہے اور ہم جلد مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی مسائل سے بھی چھٹکارہ حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اچھے دن جلد آ رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان وفاق کی سطح پر بھی اصلاحات شروع کرنے والے ہیں تاکہ ملک کے تمام صوبوں کے عوام اس سے فائدہ اٹھائیں۔ مخالفین تو اپنا چہرہ صرف انتخابات کے وقت ہی عوام کو دکھاتے ہیں، اس کے بعد کہیں نظر تک نہیں آتے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کہہ چکے ہیں کہ جمہوریت کےلیےکسی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے،جیل اورمشکلات سےحوصلہ پست نہیں ہوگا۔

جمہوریت کےعالمی دن کےموقع پراپنےپیغام میں سابق صدرآصف زرداری کاکہناتھا کہ صرف جمہوریت ملکی سلامتی کی ضامن ہے، آج جمہوریت یرغمال، پارلیمنٹ بے اختیار ہے، بااختیار پارلیمنٹ ہی جمہوریت کا اصل چہرہ ہے۔

مزید پڑھیں: جمہوریت کےلیےکسی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے،آصف زرداری

Related Posts