پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد7492 ،ہلاکتیں 143 ہوگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Death toll rises to 143 as coronavirus infects 7481 people across Pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان میں ناول کورونا وائرس سے مزید 8اموات کے بعد ملک میں کورونا سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد جبکہ 465 نئے کیس سامنے آنے کے بعد کیسزکی مجموعی تعداد 7492ہوگئی ہے۔

 سندھ میں 2217 ، خیبرپختونخوا میں 1077 ، بلوچستان میں 335 ، گلگت بلتستان میں 250 ، اسلام آباد میں 163 ،آزاد کشمیر میں 48 اور پنجاب میں سب سے زیادہ 3391 افرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اب تک ملک میں 1832 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں 12 ڈاکٹر اور طبی عملہ کورونا وائرس سے متاثر ہو اہے، بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے مختلف اسپتالوں میں 12 ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ اسپتال کے طبی عملے کے کچھ ممبروں میں  کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کا سب سے زیادہ متاثرہ شہر پشاور ہے جس میں نجی اسپتال کے ایک ڈاکٹر اور نرس سمیت سات ڈاکٹروں کو بھی انفکشن ہوا ہے۔

صوبے میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ، متاثرہ طبی پیشہ ور افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس سے 40لاکھ ملازمتیں ختم، پنجاب حکومت کو18کھرب کا نقصان

پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن ہے اوروفاق اور صوبوں کی جانب سے وباء پر قابونے پانے کیلئے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں اس کے باوجود کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

Related Posts