کراچی میں عمارت گرنے کا واقعہ: جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں عمارت گرنے کا واقعہ: جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 15 ہو گئی
کراچی میں عمارت گرنے کا واقعہ: جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 15 ہو گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:رضویہ تھانے کے قریب گزشتہ روز گرنے والی عمارت کا ملبہ ہٹایا جارہا ہے جس کے دوران اب تک 3 مزید افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

ملبہ ہٹانے کے کام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاک فوج سمیت ایدھی کے ریسکیو اہلکار بھی معاونت کر رہے ہیں جبکہ اب تک 24 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ زیادہ تر زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ 80 گز پر تعمیر کی گئی 5 منزلہ عمارت پر 10 فلیٹس تعمیر تھے جس کے ملبے تلے مزید افراد دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

تین چار سال قبل تعمیر کی جانے والی عارت کراچی کے علاقے گولیمار کی تنگ گلی میں واقع تھی جس کے گرنے سے قریبی عمارت بھی گزشتہ روز مکمل طور پر ٹیڑھی ہو گئی تھی جس سے قریبی افراد زخمی ہو گئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ”سپریم کورٹ کراچی رجسٹری“ کے نشانے پر آگئی جبکہ کراچی رجسٹری میں کراچی سمیت سندھ بھر میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق رپورٹ جمع کرائی جائے گی۔ 

گرنے والی عمارت سے متعلق سنسی خیز انکشافات ہوئے ہیں، گولیمار  میں سینکڑوں غیر قانونی عمارتیں ہیں جبکہ یہاں 5،6،اور 7 منزلہ عمارتیں بھی ایس بی سی اے کی رٹ کامنہ چڑا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: سینکڑوں عمارتوں سے لاکھوں شہریو ں کی جانوں کو خطرہ

Related Posts