پولیس نے طارق روڈ پر مسجد اور تجاوزات خالی کرنے کیلئے 24 گھنٹے کی مہلت دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Deadline announced for evacuation of mosque and encroachment at Tariq road

شہر قائدکی معروف شاہراہ طارق روڈ کے پارک سے مدینہ مسجد اور دیگر تجاوزات خالی کرنے کیلئے کراچی پولیس نے 24 گھنٹے کی مہلت دیدی،مسجد سے ملحق کلب، مدرسہ، دکانوں کے مالکان، کرایہ داروں اور رہائشی افراد کو 24 گھنٹوں میں انخلا کے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس قمر رضا جسکانی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد کی ہدایت پر ایس ایچ او فیروز آباد انسپکٹر خوشنود جاوید نے متعلقین کو عدالتی حکم پر 24 گھنٹوں میں پراپرٹی خالی کرنے کے نوٹس موصول کرا دیئے ہیں۔

انسپکٹر خوشنود جاوید کے مطابق انہوں نے ذاتی طور پر متعلقین کے پاس جا کر نوٹس موصول کرائے اور ان کی تصاویر بھی بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے یہ نوٹس متعلقہ عمارت پر بھی چسپاں کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:نسلہ ٹاور کیس پر کارروائی، ڈی جی کے ڈی اے سمیت 3ملزمان گرفتار

نوٹس کی کاپی پر 29 دسمبر کی تاریخ درج کی گئی ہے جس کے تحت تمام قابضین 24گھنٹوں تک پراپرٹی خالی کرنے کے پابند ہیں۔پولیس کے مطابق جگہ خالی ہوتے ہی اس کے انہدام کی کارروائی فوری طور پر شروع کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے طارق روڈ پر واقع پارک میں قائم مدینہ مسجد اور دیگر تجاوزات ختم کر کے پارک کو بحال کرنے کے لیے انتظامیہ کو 1 ہفتے کی مہلت دی گئی تھی۔

جسٹس گلزار احمد نے پارک کی بحالی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ 200گز پر8منزلہ عمارتیں بنائی گئیں۔ زلزلہ آنے پر سب ختم ہوجائے گا۔ کروڑوں لوگ مر جائیں گے، اگر آپ بچ گئے تو آپ پر لوگوں کا خون ہوگا۔ آپ کی سوچ ہے کہ میں ریٹائر ہو کر چلا جاؤں گا۔

Related Posts