برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کابینہ میں اعلیٰ سطح پر رد و بدل کردیا، انہوں نے سویلا بریورمین کی جگہ جیمز کلیوری کو وزیر داخلہ مقرر کر کرکے سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو وزیر خارجہ کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دفتر برطانوی وزیراعظم 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جیمز کلیوری کو وزیر داخلہ بنائے جانے کی تصدیق کردی گئی ہے۔
بھی کی گئی ہے۔
جبکہ 10ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے ڈیوڈ کیمرون کو سیکرٹری آف اسٹیٹ تعینات کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈکیمرون کے مطابق امید ہے کہ میرا تجربہ وزیراعظم کو خارجہ امور میں اہم چیلنجز سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ رشی سونک مضبوط اور قابل وزیر اعظم ہیں، ہمیں یوکرین جنگ اور مشرق وسطیٰ کے بحران سمیت متعدد بین الاقوامی چینلجز کا سامنا ہے۔
مودی کا دعویٰ جھوٹا، بھارت سے دہشت گردی کم نہیں ہوئی۔اکھلیش یادو
واضح رہے کہ سویلا بریورمین کو ملک میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی سے متعلق بیان تنقید کا سامنا تھا اور وزیراعظم رشی سونک پر وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو مستعفی کرنے کا دباؤ بھی تھا۔