سمندری طوفان کراچی سے 1460 کلومیٹر دور، تیزہوائیں، الرٹ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سمندری طوفان کراچی سے 1460 کلومیٹر دور، تیزہوائیں، الرٹ جاری
سمندری طوفان کراچی سے 1460 کلومیٹر دور، تیزہوائیں، الرٹ جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: جنوبی مشرقی بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سمندری طوفان کی شکل اختیار کرگیا، سمندری طوفان کراچی کے جنوب اور جنوب مشرق سے 1460 کلومیٹر کے فاصلے پر رہ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ ہواؤں کی رفتار بڑھ کر 100 کلو میٹر تک بھی جارہی ہے، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ بحیرہ عرب کےجنوب مشرقی میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر گیا ہے، طوفان کا رخ بھارتی گجرات اور اس سے ملحقہ علاقوں کی جانب ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق 15سے 17 مئی کے دوران ہونے والی گرمی طوفان کے اثرات ہیں،دن میں درجہ حرارت 40سے 42ڈگری تک جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:سمندری طوفان کراچی کی طرف بڑھنے لگا،شہر میں شدید بارش کا امکان

راپیکل سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام تاؤ تے رکھا جائے گا، یہ نام میانمار کا تجویز کردہ ہے، سمندری طوفان سے فی الحال پاکستان کے ساحلوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر میں طغیانی کی کیفیت رہ سکتی ہے، مئی سے ستمبر کے دوران سمندر میں ہائی ٹائیڈ اور لو ٹائیڈ ہوتی ہیں، ہائی ٹائیڈ 3فٹ تک جاتی ہے، سمندری طوفان کے باعث لہریں 3فٹ سے زائد جاسکتی ہیں اس وجہ سے سندھ کے ماہی گیر گہرے سمندر میں جاتے ہوئے احتیاط کریں۔

Related Posts