کراچی: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان بیپر جوائے کا رخ تبدیل ہو کر پاکستان کی جانب ہوگیا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ جنوب مشرق بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان بائپرجوائے نے رخ تبدیل کرلیا جو اب شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، اگر طوفان کا رخ اسی جانب رہا تو پاکستان کی ساحلی پٹی کے لئے خطرہ ہے، بیپر جوائے شدید سمندری طوفان ہے، کمزور پڑنے کا امکان نظرنہیں آرہا۔ طوفان نے 12 گھنٹوں میں شمال مشرق کی جانب سفر طے کیا ہے۔
ملک بھر میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ، 58 لاکھ ہوگئے
محکمہ موسمیات نے کہا کہ طوفان 1100 کلومیٹر دور کراچی کے شمال مشرق میں موجود ہے، طوفان کے مرکزمیں 130 سے 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے جھونکے چل رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طغیانی کے باعث لہریں 25 سے 28 فٹ تک بلند ہونے کا امکان ہے، عموما سطح سمندر میں لہریں 4 سے 5 فٹ بلند ہوتی ہیں۔ یہ طوفان کس ملک کے ساحلی علاقوں پر اثر انداز ہوگا یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔