کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کسٹمز حکام نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ڈیرھ کروڑ روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

جناح انٹرنینشل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کسٹمز حکام نے سعودی ایئرلائن کی پرواز SV 705 سے جدہ جانے والے 2 پاکستانی مسافروں بنام حمداللہ اور عبدالطیف کے سوٹ کیسز کو کسٹمز کے اسکینگ مانیٹر پر موجود کسٹمز کے آپریٹر کی نشاندہی پر روک کر تلاشی لی۔

تلاشی کے دوران سوٹ کیسز کے ہینڈلز، راڈز اور اندرونی گتہ کی تح میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی 1130 گرامز ہیروئن پاؤڈر اور 260 گرامز Amphetamine کرسٹل (ٹوٹل وزن 1390 گرامز) منشیات برآمد کرلی، جس کی بین الاقوامی مالیت تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔

حکام نے ملزمان کیخلاف کسٹمز اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا، دونوں سے مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اے این ایف کی کارروائیاں، مختلف شہروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

واضح رہے کہ کلکٹر ایئرپورٹ ندیم میمن اور ایڈیشنل کلکٹر اسد اللہ لاڑک کی سربراہی میں گزشتہ 20 دنوں میں کی گئی یہ چوتھی کارروائی ہے۔

کامیاب کارروائی پر کلکٹر ندیم میمن اور ایڈیشنل کلکٹر اسد اللہ لاڑک نے اسسٹنٹ کلکٹر ڈپارچر وقار حیدر اور عملے کی کارگردگی کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کے ایئرپورٹ کلکٹریٹ کے افسران اور عملہ اسی طرح شب و روز تندہی کے ساتھ کام کرے گا۔

Related Posts