مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کا 113واں روز، نظامِ زندگی بدستور مفلوج

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کا 113واں روز، نظامِ زندگی بدستور مفلوج
مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کا 113واں روز، نظامِ زندگی بدستور مفلوج

مقبوضہ جموں و کشمیر  میں مسلسل لاک ڈاؤن اور کرفیو آج 113ویں روز میں داخل ہو گیا جبکہ نظامِ مواصلات اور ٹرانسپورٹ کی معطلی کے باعث نظامِ زندگی بدستور مفلوج ہے۔

کشمیر میں انسانی تاریخ کے بد ترین کرفیو کے باعث کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور دکانیں وغیرہ بند ہیں جبکہ وادی میں ہزاروں افراد کاروبار کی مسلسل بندش کے نتیجے میں بے روزگار ہوچکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: قرآن کی بے حرمتی دوبارہ ہوئی تو روکیں گے۔ناروے پولیس چیف

کشمیری نوجوانوں، حریت رہنماؤں اور بھارت نواز سیاستدانوں کو بھی قابض بھارتی فوج نے بڑی تعداد میں گرفتار کرکے یا تو جیلوں میں ڈال دیا ہے یا انہیں نظر بند کردیا گیا ہے۔

خوراک کے ساتھ ساتھ زندگی بچانے والی ادویات کی عدم دستیابی اور ہسپتالوں میں مریضوں کے عدم علاج کے باعث مظلوم کشمیریوں کی شہادتوں کا سلسلہ ہر روز جاری ہے۔

قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، ٹرانسپورٹ سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ آجا نہیں سکتے، جبکہ اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کے باعث قحط کی سی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔

موبائل فون، انٹرنیٹ اور ٹی وی سمیت ذرائع مواصلات کے نظام کی معطلی کے باعث کشمیری عوام ایک دوسرے سے رابطہ کرنے سے بھی محروم ہوچکے ہیں اور میڈیا سمیت عالمی برادری کے کسی بھی شعبے کو کشمیر میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی درست تفصیلات کا اندازہ نہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  امریکی کانگریس کے رکن بریڈ شیرمین نے کہا کہ بھارتی حکومت امریکی سفارت کاروں کو دورۂ کشمیر کی اجازت کیوں نہیں دے رہی ؟ بھارت امریکی سفارتکاروں کومقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے۔

امریکی کانگریس کے رکن بریڈ شیرمین نے دو روز قبل نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کو خط لکھا جس میں انہوں نے کشمیر پر امور خارجہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کے اقدامات سے متعلق استفسار کیا کہ امریکی سفارت کاروں کی کشمیر تک رسائی پر آپ نے کیا اقدامات کیے؟

مزید پڑھیں: بھارت امریکی سفارتکاروں کومقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے، امریکی کانگریس

Related Posts