تندرست پاکستان ویژن کے تحت شہرِ قائد میں پہلی 1 روزہ ہیلتھ اینڈ فٹنس ایکسپو کا انعقاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گیٹ فٹ پاکستان: شہرِ قائد میں پہلی ہیلتھ اینڈ فٹنس ایکسپو کا انعقاد
گیٹ فٹ پاکستان: شہرِ قائد میں پہلی ہیلتھ اینڈ فٹنس ایکسپو کا انعقاد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جسے متعدد میدانوں میں دیگر ممالک سے زائد جدوجہد کرنی پڑتی ہے جس کے باعث صحت کے میدان میں ملک کو متعدد مسائل کا سامنا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی کارکردگی رپورٹ میں 190 ممالک میں پاکستان کا 122واں نمبر ہے جسے کسی طرح بھی تسلی بخش قرار نہیں دیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: چھاتی کے سرطان کی آگہی سے جانیں بچائی جا سکتی ہیں، ثمینہ علوی

 پاکستان کی پہلی ہیلتھ اینڈ فٹنس ایکسپو ”کے آئی اے تندرست پاکستان“ ایکسپو کا انعقاد گزشتہ روز کراچی کے بیچ لگژری ہوٹل میں ہوا۔

ایکسپو کے دوران ایک روز پر مشتمل یوگا، بھاری ورزشیں اور معمول کی ورزشوں کے ساتھ ساتھ فٹنس کے مقابلے ہوئے جن میں بچوں اور بڑوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

مقابلوں کی نگرانی اور دیگر انتظام و انصرام میں  نصرت ہدایت اللہ، اسراء شفیع، رضوان نور، سارا مکی، تحریم کرن اور طلحہ راستی کے ساتھ ساتھ منتہا ترین فاطمہ زہراء ملک اور دیگر شریک ہوئے۔

اس دوران پورے دن کے اہم معاملات پر اہم تربیتی ماہرین کے ساتھ گفتگو اور بحث و مباحثہ ہوا۔ اس دوران جسمانی و ذہنی صحت کے معاملات پر آگہی دی گئی۔

ہیلتھ اینڈ فٹنس ایکسپو کا ایک اہم مقصد ہمارے درمیان موجود ہیروز کی پہچان بھی تھا جنہوں نے پاکستان کے لیے اسپیشل اولمپکس میں حصہ لیا اور عالمی مقابلوں کے دوران رواں سال پاکستان کی نمائندگی کی۔

ورلڈ گیمز اور ابوظہبی میں ہونے والے مقابلوں میں ہیروز نے نہ صرف میڈلز بلکہ قوم کے دل بھی جیت لیے۔ فٹنس ایکسپو میں فٹنس کے متعلق تمام تر لوازمات موجود تھے جس میں ورزش کے سامان اور جم کے ساتھ ساتھ ماہرینِ غذائیت کی طرف سے دیگر امور بھی شامل رہے۔

ساجد سیلون نے ایکسپو کے اسٹائلنگ پارٹنر کے طور پر اپنی خدمات مہیا کیں جبکہ کیا لکی موٹرز پاکستان کی طرف سے ان کی کاروں کی نمائش کی گئی جنہیں ایکسپو کے موقعے پر ٹیسٹ ڈرائیو کے لیے پیش کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی مشاورت سے گزشتہ روز معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت پولیو کے خلاف  نیشنل اسٹرٹیجک ایڈوائزری گروپ قائم کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: پولیو کے خلاف نیشنل اسٹرٹیجک ایڈوائزری گروپ قائم

Related Posts