پنجاب: گوجرانوالہ میں بڑی کارروائی، کالعدم القاعدہ برصغیر کے 5 دہشت گرد گرفتارہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Punjab govt has empowered the CDT to take action against religious hatred on social media

صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم القاعدہ نیٹ ورک کے 5 دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم القاعدہ برصغیر نیٹ ورک سے ہے جنہیں محکمہ سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر انہیں گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحے کے ساتھ ساتھ موبائل فون اور کمپیوٹر ڈیٹا بھی برآمد ہوا۔

ترجمانِ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کیے جانے والے افراد دہشت گردوں کا میڈیا سیل چلانے اور ہمسایہ ملک افغانستان میں موجود دہشت گردی کو فروغ دینے کے لیے فنڈنگ کرنے میں ملوث ہیں۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ملزمان گوجرانوالہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ آور ہونے کا منصوبہ بنا رہے تھے جس کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے ساتھ مقدمہ درج کر لیا گیا۔

گجرانوالہ کے تھانہ سی ٹی ڈی میں ملزمان کو نامزد کرتے ہوئے ان پر دہشت گردی کی معاونت، اقدامِ دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا۔

انسدادِ دہشت گردی ترجمان کے مطابق گرفتار کیے گئے دہشت گردوں میں عبداللہ عمیر عرف حنظلہ، عاصم اکبر عرف جعفر عرف بزروگ، محمد یوسف اور  محمد یعقوب عرف گورا شامل ہیں۔ 

Related Posts