بلوچستان: سبّی میں ٹڈی دل کے حملے سے لاکھوں روپے کی کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان: سبّی میں ٹڈی دل کے حملے سے لاکھوں روپے کی کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں
بلوچستان: سبّی میں ٹڈی دل کے حملے سے لاکھوں روپے کی کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں

بلوچستان کے شہر سبی میں ہزاروں کی تعداد میں ٹڈی دل نے کھیتوں پر حملہ کردیا جس سے لاکھوں روپے کی کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں اور بڑے پیمانے پر کاشتکاروں کا نقصان ہوا۔ 

سبی میں گندم، کپاس اور پیاز سمیت متعدد سبزیوں کی فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ سرسوں کے ساتھ ساتھ دیگر غذائی فصلیں بھی بری طرح ٹڈی دل کے حملے سے خراب ہوئیں۔

ضلع سبی میں مل چانڈیو، تلی اور سلطان کوٹ کے ساتھ ساتھ دیگر دیہاتوں میں ٹڈی دل حملوں کے باعث کاشتکاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا جس پر شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈی دَل کی فوج کا مقابلہ شروع کردیا۔

بڑی تعداد میں کسان اور شہری اکٹھے ہو کر ٹڈی دل کے خلاف صف آرا ہوئے اور آگ جلانے کے ساتھ ساتھ اسپرے اور دیگر طریقوں سے فصلیں خراب کرنے والے کیڑوں کو بھگانے کی کوشش کی۔

کاشتکاروں نے بلوچستان کی صوبائی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ٹڈی دَل کے تدارک کے لیے فوری طور پر ٹڈی دل مار مہم شروع کی جائے اور اسپرے کرکے کسانوں کو اس ذہنی و معاشی اذیت سے نجات دلائی جائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ میں ٹڈی دل کے فصلوں پر حملے کے بعد وزیرزراعت سندھ اسماعیل راہو نے سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کوخط لکھ دیا   جس میں کہا گیا کہ وفاق سندھ حکومت کی کوئی مدد نہیں کر رہا۔

وزیر راعت سندھ اسماعیل راہو نے 2 روز قبل اپنے خط میں کہاکہ ٹڈی دل کے اسپرے کے لیے وفاق فورا مزید تین جہاز اور 32 گاڑیاں سندھ حکومت کو فراہم کرے۔

مزید پڑھیں: ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے وفاق سندھ حکومت کی مدد نہیں کررہا، اسماعیل راہو

Related Posts