کراچی پولیس نے مبینہ طور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی عامل کو دادا بھائی ٹاؤن سے گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی پولیس نے دادا بھائی ٹاؤن میں کارروائی کی، ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کا کہنا ہے کہ ملزم خاتون سے زیادتی میں ملوث ہے جبکہ ہم نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق ملزم نے خاتون کو جعلی عامل بن کر آستانے پر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر چند روز قبل خاتون کے شوہر نے جعلی عامل کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔
یہ بھی پڑھیں: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج