بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار، محمد حسنین پر کرکٹ کے دروازے بند،پی ایس ایل سے بھی آؤٹ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!
zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Cricket Australia finds Mohammad Hasnain's bowling action as illegal

کراچی: کرکٹ آسٹریلیا نے محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دے دیا، نوجوان گیندباز پر ایکشن درست ہونے تک پابندی عائد کردی گئی۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں نوجوان فاسٹ بولر کے ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی رپورٹ کے مطابق محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد انہیں ہر قسم کی کرکٹ میں بولنگ کرانے سے روک دیا گیا ہے، حسنین ایکشن کی درستگی تک بولنگ کے لیے معطل رہیں گے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل سے کیا نئی باتیں پتہ چلیں؟

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمدحسنین کے بازو کا خم 15 ڈگری سے بڑھ جاتا ہے، یقین ہے محمد حسنین کے ایکشن کا مسئلہ حل ہوسکتاہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق پی سی بی ایک بولنگ کنسلٹنٹ کا تقرر کرے گا، کنسلٹنٹ محمد حسنین کیساتھ بولنگ ایکشن پر کام کرے گا۔

ایکشن کی درستگی تک محمد حسنین انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی معطل رہیں گے جبکہ ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش پرمحمد حسنین کو پی ایس ایل میں مزید شرکت سے بھی روک دیاگیا ہے۔

Related Posts