دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 43 لاکھ افراد متاثر، 18 لاکھ 35ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 15کروڑ 49لاکھ افراد متاثر، 32 لاکھ 41ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 15کروڑ 49لاکھ افراد متاثر، 32 لاکھ 41ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 43 لاکھ  افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 18 لاکھ 35 ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 8 کروڑ 43 لاکھ 75 ہزارافراد متاثر ہوئے جبکہ 18 لاکھ 35 ہزار221افراد انتقال کر گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 6 ہزار561 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 29لاکھ 4ہزار853 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 5 کروڑ96 لاکھ 34ہزار932 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 27 لاکھ 98 ہزار292 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں برطانیہ چھٹے، ترکی 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں اور  جرمنی 10ویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر نے کورونا کا شکار بیوی کو گولی مارکر خودکشی کر لی

Related Posts