شوہر نے کورونا کا شکار بیوی کو گولی مارکر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا
بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن:امریکا میں 59 سالہ شوہر نے اپنی کورونا وائرس کا شکار اہلیہ کو گولی مار کر خود بھی خودکشی کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے کورونا وائرس کا شکار بیوی کو گولی مار کر اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والا شخص 59 سالہ جان لیکیوری ہے جبکہ ان کی اہلیہ 55 سالہ سنڈی لیکیوری تھیں۔ جان لیکیوری مشہور وکیل ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ جان لیکیوری نے کورونا وائرس کا شکار اپنی اہلیہ کو سوتے ہوئے گولی ماری اور پھر بیوی کے سرہانے لیٹنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جان نے ممکنہ طور پر بیوی کو کورونا وائرس کی وجہ سے گولی ماری تاہم قتل کی اصل وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے جان لیکیوری خود کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار کررہے تھے۔

Related Posts