جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 کروڑ 43 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ 13 لاکھ 18 ہزار سے زائد انتقال کر گئے ہیں۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 5 کروڑ 43 لاکھ 18 ہزار 841 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 3 فیصد یعنی 13 لاکھ 18 ہزار 44افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 98 ہزار127 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 51 لاکھ 33ہزار906 ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 3 کروڑ78 لاکھ 66 ہزار891افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1 کروڑ 50لاکھ 35 ہزار779 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، فرانس اور روس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اسپین چھٹے، برطانیہ 7ویں، ارجنٹینا 8ویں، کولمبیا 9ویں جبکہ اٹلی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری کورونا کے باعث انتقال کرگئے