سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Senior journalist Arshad Waheed Chaudhry has died due to corona virus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:جیو نیوز کے اینکر اور سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد آج اسلام آباد کے اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔

ارشد وحید چوہدری میں گزشتہ دنوں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

گزشتہ دنوں طبیعت خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا جہاں آج وہ دارفانی سے کوچ کرگئے۔

سینئرصحافی ارشدوحیدچوہدری نیشنل پریس کلب اسلام آبادکےنائب صدرتھے، صحافی برادری نے ارشد وحید چوہدری کے انتقال پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں کورونا کے کیسز میں ہولناک اضافہ دیکھنے آرہا ہے اور اموات بھی بڑھ رہی ہیں، گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی بھی کورونا کے سبب انتقال کرگئے تھے جبکہ جمعرات کے روز پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار سیٹھ بھی کورونا کے باعث چل بسے تھے۔

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 شہری انتقال کر گئے ہیں۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 54 ہزار 461 شہری متاثر جبکہ 7 ہزار 109 جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیں: جامشورو میں طبی تعلیم متاثر، کورونا کیسز کے باعث لیاقت میڈیکل یونیورسٹی بند

وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 48 لاکھ 81 ہزار 640 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 535 ٹیسٹ ہوئے۔

Related Posts