جنیوا: کورونا کے باعث دنیا بھر میں 3 کروڑ 6 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا ہونے والے 9 لاکھ 56 ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر3 کروڑ 6 لاکھ 94ہزار 541افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (9لاکھ56ہزار438) افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ61 ہزار 409فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد74لاکھ1ہزار 819ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے2کروڑ23 لاکھ 36 ہزار 284 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور پیرو متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں کولمبیا چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
کولمبیا کے بعد میکسیکو، اسپین اور جنوبی افریقہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل عالمی ادارۂ صحت نے خدشہ ظاہر کیا کہ اکتوبر اور نومبر میں یورپ کورونا وائرس سے شدید متاثر ہو گا جب کہ اموات بھی بڑھ سکتی ہیں۔
یورپ میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ہانس کلوگ نے2 روز قبل کہا کہ بدقسمتی سے اکتوبر اور نومبر یورپ کے کئی ملکوں کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔ ان کے بقول کورونا وبا سے یورپ میں ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں: یورپ میں نومبر میں کورونا اموات بڑھ سکتی ہیں۔عالمی ادارۂ صحت