دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 44لاکھ افراد متاثر، 30 لاکھ71ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 44لاکھ افراد متاثر، 30 لاکھ71ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 44لاکھ افراد متاثر، 30 لاکھ71ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 44 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 30لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 14کروڑ 44لاکھ 54 ہزار 214افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 30لاکھ 71ہزار 791افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے1 لاکھ 9 ہزار 890فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 87لاکھ 41ہزار905ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 12 کروڑ 26لاکھ 40ہزار 518افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 1 کروڑ 86لاکھ 32 ہزار 15افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت اور برازیل متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چوتھے، روس پانچویں، ترکی چھٹے، برطانیہ ساتویں، اٹلی آٹھویں، اسپین نویں جبکہ جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار 857نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 98 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 7 لاکھ 78 ہزار 238افراد متاثر جبکہ 16 ہزار 698جاں بحق ہو گئے۔4 ہزار 593افراد کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار857 نئے کیسز رپورٹ، 98مزید شہری جاں بحق

Related Posts