دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 12 کروڑ 47 لاکھ افراد متاثر، 27 لاکھ 46 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan reports another 953 coronavirus infections, 11 deaths

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 12 کروڑ 47 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 27 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 12کروڑ 47لاکھ 99ہزار104افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 27 لاکھ 46ہزار 242 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے91ہزار334فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 12لاکھ 25ہزار165 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 10 کروڑ 8لاکھ 27ہزار697افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 11لاکھ 33 ہزار 831 افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکا، برازیل، بھارت، روس، فرانس، برطانیہ، اٹلی، اسپین، ترکی، جرمنی، کولمبیا، ارجنٹینا، میکسیکو اور پولینڈ شامل ہیں جبکہ کورونا نے ایران، یوکرین اور جنوبی افریقہ کو بھی متاثر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 6 لاکھ 37 ہزار افراد متاثر، 13 ہزار 965 جاں بحق

Related Posts