پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 795 نئے کیسز رپورٹ، 37 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 795 نئے کیسز رپورٹ، 37 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 795 نئے کیسز رپورٹ، 37 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 795 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 مزید شہری انتقال کر گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر4 لاکھ 20 ہزار 294 افراد متاثر ہوئے جبکہ 8 ہزار 398 جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے متاثرہ 1 ہزار 530 افراد صحتیاب بھی ہوئے۔

 وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 57 لاکھ 94 ہزار242 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 76 ٹیسٹ ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز 55 ہزار354ہو گئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 84 ہزار 486افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 49 ہزار676 ، پنجاب میں 1 لاکھ 23 ہزار762 جبکہ اسلام آباد میں 32 ہزار 816 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

 بلوچستان میں 17ہزار466، آزاد کشمیر میں 7 ہزار356 جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار 732 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں  3 ہزار177 ،  سندھ میں 3 ہزار19، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار413، اسلام آباد میں 341، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 169جبکہ آزاد کشمیر میں 181 کورونا میں مبتلا افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، فیصل مسجد کا اندرونی ہال سیل

Related Posts