پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 839 نئے کیسز رپورٹ، اموات 8 ہزار سے تجاوز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 839 نئے کیسز رپورٹ، اموات 8 ہزار سے تجاوز
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 839 نئے کیسز رپورٹ، اموات 8 ہزار سے تجاوز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 839 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مجموعی اموات 8 ہزار سےتجاوز کر گئی ہیں۔  

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 98 ہزار 24 افراد متاثر ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 40 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 25 ہو گئی۔

 وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 55  لاکھ 8 ہزار 810 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 302 ٹیسٹ ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز 48 ہزار576 ہو گئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 73 ہزار 14 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 47ہزار190 ، پنجاب میں 1 لاکھ 19 ہزار35 جبکہ اسلام آباد میں 30 ہزار 123 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

 بلوچستان میں 17ہزار158، آزاد کشمیر میں 6 ہزار855 جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار 649افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں  2 ہزار991،  سندھ میں 2 ہزار924، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار368، اسلام آباد میں 314، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 166جبکہ آزاد کشمیر میں 165 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سینئر رہنما اور سابق وزیرِ صنعت و تجارت سندھ عادل صدیقی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

سابق صوبائی وزیر عادل صدیقی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ نجی ہسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عادل صدیقی کا انتقال آج کورونا وائرس کے باعث ہوا۔

مزید پڑھیں: عادل صدیقی کورونا کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے

Related Posts