نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کاایک اور کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Another Pakistani player tests positive for COVID-19 in New Zealand

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کے ایک اور ممبر کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد سات ہوگئی ہے، متاثرہ رکن کے علاوہ دوسرے ممبروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آئیں۔

قومی اسکواڈ کا تیسرا کورونا وائرس ٹیسٹ 30 نومبر کو نیوزی لینڈ میں ہونے کا امکان ہے اور وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر قومی اسکواڈ کی تربیت پر پابندی برقرار رہے گی۔

منگل کے روز قومی ٹیم کے 6 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی حکومت نے پاکستانی ٹیم کو حتمی وارننگ جاری کرتے ہوئے دورہ منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی ۔

اس سے قبل سرفراز احمد ، روحیل نذیر، نسیم شاہ ، محمد عباس ، عابد علی اور دانش عزیز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کو واپس بھیجنے کی وارننگ، شعیب اختر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پر برہم

نیوزی لینڈ کی حکومت نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر پوری ٹیم کو ملک بدر کیا جائے گا۔

جمعہ کے روز وزارت صحت نے کہا کہ انتباہ جاری ہونے کے بعد ٹیم کے طرز عمل میں نمایاں بہتری آئی ہے اور پاکستان ٹیم کے تمام کھلاڑی اور عملے کے ارکان اس وقت قرنطینہ میں ہیں اور قومی ٹیم کو صرف چہل قدمی کی اجازت ہے تاہم تربیتی سیشن کی اجازت نہیں ہے۔

Related Posts