قاسم گیلانی اور سیاسی کارکنان کی گرفتاریاں، پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان ملتان پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قاسم گیلانی اور سیاسی کارکنان کی گرفتاریاں، مولانا فضل الرحمان کا ملتان پہنچنے کا فیصلہ
قاسم گیلانی اور سیاسی کارکنان کی گرفتاریاں، مولانا فضل الرحمان کا ملتان پہنچنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملتان میں قاسم گیلانی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے دیگر سیاسی کارکنان کو گرفتار کیا گیا جس پر پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان آج ملتان پہنچ گئے ہیں جہاں اہم اجلاس ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج جامعہ مدرسہ خیر العلوم میں پی ڈی ایم رہنماؤں کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر اپوزیشن رہنما شریک ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمان کی زیرِ صدارت پی ڈی ایم اجلاس میں ن لیگی رہنما و سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ، ساجد میر اور انس نورانی بھی شریک ہوں گے۔ پی ڈی ایم اجلاس میں حکومت مخالف جلسے کے انعقاد، سیاسی کارکنان کی گرفتاریوں اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اہم اجلاس کے بعد پی ڈی ایم میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما  ایک نیوز کانفرنس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں حکومت کے خلاف اپنے آئندہ کے لائحۂ عمل کا اعلان کریں گے۔

قبل ازیں ملتان میں رات کے وقت پولیس اور پی ڈی ایم کارکنان کے مابین تصادم ہوا، پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی سمیت پی ڈی ایم کے 30 کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا جن کے خلاف ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمات بھی درج کیے گئے۔

کمشنر ملتان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز کے مطابق کسی کو بھی ملتان میں جلسہ کرنے نہیں دیں گے۔ کیٹرنگ والے پی ڈی ایم کی جلسہ گاہ سے شامیانے اور کرسیاں اٹھا کر لے گئے جس کے بعد پی ڈی ایم کارکنان بھی قاسم باغ اسٹیڈیم سے چلے گئے تاہم پی ڈی ایم قیادت کا کہنا تھا کہ جلسہ ہو کر رہے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: کنٹرول حاصل کر لیا، پی ڈی ایم  کا  جلسہ گاہ پر قبضے کا اعلان

Related Posts