پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 756 نئے کیسز رپورٹ، 34 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 756 نئے کیسز رپورٹ، 34 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 756 نئے کیسز رپورٹ، 34 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 76 ہزار 929 افراد متاثر اور 7 ہزار 696 انتقال کر گئے۔ 

 وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 52 لاکھ 16 ہزار 955 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 929 ٹیسٹ ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز 38 ہزار 348 ہیں۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 63 ہزار329  افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 44ہزار599 ، پنجاب میں 1 لاکھ 14 ہزار508 جبکہ اسلام آباد میں 27ہزار 18  افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

 بلوچستان میں 16ہزار810، آزاد کشمیر میں 6 ہزار123 جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار 542 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں  2 ہزار861،  سندھ میں 2 ہزار829، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار327، اسلام آباد میں 279، گلگت بلتستان میں 95، بلوچستان میں 161جبکہ آزاد کشمیر میں 144 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں کے پشاور جلسے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن سے خبردار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے متاثرہ افراد کی معلومات تشویشناک ہیں۔ وینٹی لیٹرز پر منتقل کیے گئے مریضوں کی تعداد میں گزشتہ 15 روز میں اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم نے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن سے خبردار کردیا

Related Posts