پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 547 نئے کیسز رپورٹ، 18 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 547 نئے کیسز رپورٹ، 18 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 547 نئے کیسز رپورٹ، 18 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 547 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 65 ہزار 927 افراد متاثر اور 7 ہزار 248 انتقال کر گئے۔ 

 وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 50 لاکھ 55 ہزار 382 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 899 ٹیسٹ ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز 32ہزار سے تجاوز کر گئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 58 ہزار559  افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 43 ہزار52 ، پنجاب میں 1 لاکھ 12 ہزار284 جبکہ اسلام آباد میں 25 ہزار 278 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

 بلوچستان میں 16ہزار582، آزاد کشمیر میں 5 ہزار690 جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار 482 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ سندھ میں ہوئیں۔ 

سندھ میں  2 ہزار764،  پنجاب میں 2 ہزار519، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار318، اسلام آباد میں 265، گلگت بلتستان میں 93، بلوچستان میں 157 جبکہ آزاد کشمیر میں 132 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم کے سابق معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پیشگوئی کی کہ کورونا کی پہلی لہر کے مقابلے میں اِس بار دوسری لہر کے دوران زیادہ پاکستانی جاں بحق ہوسکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں سابق معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور پچھلی دفعہ کی نسبت اِس مرتبہ زیادہ پاکستانی مر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ پاکستانی مر سکتے ہیں۔ظفر مرزا

Related Posts