فلسطینی مسلمان خاتون نے 3 سکینڈز میں کورونا سے محفوظ کرنیوالی مشین بناکر دنیا کو حیران کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Palestinian lady invents smart machine to beat COVID-19

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مقبوضہ بیت المقدس: دنیا میں کورونا کی وباء بڑھنے کے ساتھ ساتھ نئی نئی چیز بنانے کے رجحان میں بھی اضافہ ہوگیا، فلسطینی مسلمان خاتون نے 3 سکینڈز کورونا سے محفوظ کرنیوالی مشین بناکر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔

کورونا وبا کے تناظر میں فلسطین خاتون نے ایک ایسی سینی ٹائزر مشین بنائی ہے جو کارخانوں، اسکولوں اور عوامی مقامات میں لوگوں کو کورونا وائرس سےدور رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

یہ مشین اقوامِ متحدہ، یونیسکو اور دیگر اہم اداروں میں بھی نصب کی گئی ہے جہاں داخل ہونے سے پہلے لوگوں کو اس مشین سے گزرنا پڑتا ہے۔ صرف دو سے تین سیکنڈ میں یہ آٹھ مراحل میں کام کرتی ہے۔

مشین پہلے کسی بھی شخص کا جسمانی درجہ حرارت معلوم کرتی ہے، ہاتھ دھونے والے سینٹی ٹائزر کی پھوار کرتی ہے، ایتھانول کا اسپرے کرنے کے بعد جسم اور پیروں پر ایتھانول اور کلورین کا اسپرے کرتی ہے۔

بچہ ہو یا کوئی بوڑھامشین کا ڈیزائن اتنا سادہ ہے کہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے ،دوسری جانب یہ مشین ماحول دوست ہے اور توانائی کی بچت بھی کرتی ہے۔

کورونا سے بچانے والی یہ مشین اسمارٹ فون سے بھی کنٹرول ہوسکتی ہے جس میں چار مختلف سینسر لگے ہیں۔ اس مشین کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ کوئی بخار میں مبتلا ہو تو مشین کے سامنے سے گزرنے پر بھی الارم بجنے لگ جاتے ہیں۔

Related Posts