پاکستان میں کورونا سے 3 لاکھ 48 ہزار افراد متاثر، فعال کیسز 21 ہزار سے تجاوز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 3 لاکھ 48 ہزار افراد متاثر، فعال کیسز 21 ہزار سے تجاوز
پاکستان میں کورونا سے 3 لاکھ 48 ہزار افراد متاثر، فعال کیسز 21 ہزار سے تجاوز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ فعال کیسز 21 ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 708 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 21 مزید شہری انتقال کر گئے، مجموعی اموات 7 ہزار 21 ہو گئیں۔ 

مجموعی طور پر پاکستان کے 3 لاکھ 48 ہزار 184 افراد کورونا کا شکار ہوئے، وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 47 لاکھ 73 ہزار 496ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31ہزار 989 ٹیسٹ ہوئے۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 51 ہزار352 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 41ہزار69، پنجاب میں 1 لاکھ 7 ہزار831 جبکہ اسلام آباد میں 22 ہزار 432 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

 بلوچستان میں 16ہزار195، آزاد کشمیر میں 4 ہزار911جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 394 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ سندھ میں ہوئیں۔ 

سندھ میں  2 ہزار690،  پنجاب میں 2 ہزار429، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار294، اسلام آباد میں 247، گلگت بلتستان میں 93، بلوچستان میں 154 جبکہ آزاد کشمیر میں 114 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کورونا میں اضافہ، مزید تعلیمی ادارے سیل کرنے کا فیصلہ

Related Posts