پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 436 نئے کیسز رپورٹ، مزید 25 شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 436 نئے کیسز رپورٹ، مزید 25 شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 436 نئے کیسز رپورٹ، مزید 25 شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 436 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 25 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 43 ہزار 189 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ اب تک 6 ہزار 968 افراد انتقال کر گئے ہیں۔ 

وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 46 لاکھ 76 ہزار 263 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 350 ٹیسٹ ہوئے۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 49ہزار542افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 40ہزار397جبکہ پنجاب میں 1 لاکھ 6 ہزار577افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

بلوچستان میں 16ہزار55، آزاد کشمیر میں 4 ہزار703جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 358افراد کورونا سے متاثر ہوئے، فعال کیسز 17 ہزار 804 ہو گئے۔

سندھ میں کورونا سے متاثرہ سب سے زیادہ 2 ہزار679افراد زندگی کی بازی ہار گئے، پنجاب میں 2 ہزار407جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار288افراد جاں بحق ہوئے۔

اسلام آباد میں 238، گلگت بلتستان میں 93، بلوچستان میں 154 جبکہ آزاد کشمیر میں 107 افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے ڈرنا نہیں، لڑنا ہے، علی زیدی نے وائرس کو شکست دے دی

Related Posts