پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 302 نئے کیسز رپورٹ، 26 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 302 نئے کیسز رپورٹ، 26 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 302 نئے کیسز رپورٹ، 26 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کے 1 ہزار 302 نئے کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 26 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 38 ہزار 875 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ 6 ہزار 893 جاں بحق ہوئے۔ 

وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32ہزار 376ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 45 لاکھ 73ہزار 768ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 47ہزار 787افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 40ہزار22جبکہ پنجاب میں 1 لاکھ 5 ہزار535افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

بلوچستان میں 16ہزار26، آزاد کشمیر میں 4 ہزار491جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 320افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

سندھ میں کورونا سے متاثرہ سب سے زیادہ 2 ہزار647افراد زندگی کی بازی ہار گئے، پنجاب میں 2 ہزار385جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار284افراد جاں بحق ہوئے۔

اسلام آباد میں 229، گلگت بلتستان میں 92، بلوچستان میں 152 جبکہ آزاد کشمیر میں 104افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، شہری احتیاط کریں، مرتضیٰ وہاب

Related Posts