پاکستان میں کورونا وائرس کے 531 نئے کیسز رپورٹ، 8 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے 531 نئے کیسز رپورٹ، 8 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کے 531 نئے کیسز رپورٹ، 8 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد:پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 531 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 8 مزید شہری جاں بحق ہوگئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 3 لاکھ 19 ہزار 848 افراد متاثر ہوئے جبکہ 6 ہزار 588 افراد جاں بحق ہوئے۔

پاکستان بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 424 شہریوں نے کورونا وائرس کو شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 609 ہو گئی۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں 39 لاکھ 14 ہزار 818 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 22 ٹیسٹ ہوئے۔ 

وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 مزید شہریوں کی حالت تشویشناک ہوئی جس سے وائرس کے مجموعی تشویشناک کیسز 516 ہو گئے ہیں۔ 

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 651 ہے۔ہر گزرتے روز کے ساتھ کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ جاری ہے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 40 ہزار 534 ، پنجاب میں 1 لاکھ 892، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 367 جبکہ بلوچستان میں 15 ہزار 541 افراد متاثر ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 17 ہزار 428، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 955 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 131 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

سندھ میں 2 ہزار 556، پنجاب میں 2 ہزار 264، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 264جبکہ بلوچستان میں 146 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے۔

اسلام آباد میں 189، آزاد کشمیر میں 78 جبکہ گلگت بلتستان میں 91 افراد کورونا وائرس کی مہلک بیماری کے باعث جاں بحق ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم  نے کورونا کے باوجود ملکی معیشت پر اچھی خبر سنا دی

Related Posts