اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1ہزار 629 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 76 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 32 ہزار 140 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 21 ہزار 265 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا سے مرنے والی خاتون زندہ گھر لوٹ آئی
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 427 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 35 لاکھ 23ہزار 299ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 10 فیصد رہی۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ مزید 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 116 ہو گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق گزشتہ روز دئیے گے بیان میں کہنا تھا کہ 1 روز میں میں 13536 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں سے مزید 722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں: سندھ میں کورونا کے مزید 11 افراد انتقال کرگئے، تعداد 5116 ہو گئی، وزیرِ اعلیٰ