پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار 445نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 137 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 7 لاکھ 66 ہزار 882افراد متاثر جبکہ 16 ہزار 453جاں بحق ہو گئے۔4 ہزار494 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68ہزار 2 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 12 لاکھ 72 ہزار 531 ہو گئی۔ کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 8 فیصد رہی۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 73 ہزار566 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، سندھ میں 2 لاکھ 73 ہزار 566جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 7 ہزار 309افراد وائرس کا شکار ہوئے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا سے 70ہزار 609افراد متاثر ہوئے، بلوچستان میں 21ہزار، آزاد کشمیر میں 15ہزار 741جبکہ گلگت بلتستان میں وائرس سے 5 ہزار 191افراد متاثر ہوئے۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں کورونا کا شکار7 ہزار 561 افراد جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد سندھ میں 4 ہزار 556، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 920جبکہ بلوچستان میں 225افراد انتقال کر گئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 442افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 104جبکہ اسلام آباد میں 645افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 83ہزار 298ہو گئے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14109 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 737 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے گزشتہ روز کہا کہ 1 روز میں 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 4556 ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پیرکو مزید 351 مریض صحتیاب ہوئے، اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 260679 ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے737 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ