پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 487 نئے کیسز رپورٹ، 142 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

National Command and Operation Centre

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 487 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 142 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 8 لاکھ 4 ہزار 939 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 17 ہزار 329افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43ہزار 981ٹیسٹ کیے گئے، اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 16 لاکھ 32 ہزار 913ہو گئی۔ کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 10اعشاریہ 20فیصد رہی۔

وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا جہاں 2 لاکھ 93 ہزار 468 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا کا شکار 8 ہزار 97 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سندھ میں کورونا سے 2لاکھ 79 ہزار 272افراد متاثر اور 4 ہزار 605جاں بحق ہوگئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 14 ہزار 661افراد متاثر اور 3 ہزار 156 جاں بحق ہوئے۔اسلام آباد میں 73 ہزار 804افراد متاثر اور 670 انتقال کر گئے۔بلوچستان میں متاثرین کی تعداد 21 ہزار 803 جبکہ اموات 232 رپورٹ ہوئیں۔

آزاد کشمیر میں وائرس سے 16 ہزار 659 افراد متاثر جبکہ 464جاں بحق ہوئے۔ گلگت بلتستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 5 ہزار 272 ہو گئی جبکہ 105 افراد انتقال کرگئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 87 ہزار 794 ہو گئی۔6لاکھ 99 ہزار 816متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 84لاکھ افراد متاثر، 31 لاکھ 33ہزار ہلاک

Related Posts