دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 84لاکھ افراد متاثر، 31 لاکھ 33ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 84لاکھ افراد متاثر، 31 لاکھ 33ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 84لاکھ افراد متاثر، 31 لاکھ 33ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 84 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 31 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 14کروڑ 84لاکھ 72 ہزار 884افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 31 لاکھ 33ہزار 504 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت اور برازیل متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چوتھے، روس پانچویں، ترکی چھٹے، برطانیہ ساتویں، اٹلی آٹھویں، اسپین نویں جبکہ جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

کورونا کے باعث امریکا میں سب سے زیادہ3 کروڑ 28 لاکھ 75ہزار 45 افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 86ہزار 611افراد ہلاک ہوئے۔ بھارت میں 1 کروڑ 76لاکھ 25ہزار 735افراد کورونا سے متاثر جبکہ 1 لاکھ 97ہزار 880ہلاک ہوئے۔

برازیل میں کورونا سے 1 کروڑ 43 لاکھ 70ہزار 456افراد متاثر ہوئے جبکہ 3 لاکھ 92ہزار 204افراد ہلاک ہوگئے۔دنیا بھر میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 12 کروڑ 60 لاکھ 93 ہزار 447 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک جانے کیلئے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پیش کرنے پر 22 مسافر گرفتار

Related Posts