اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 5 لاکھ 67 ہزار 261 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 12 ہزار 488 شہری انتقال کر گئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 272 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 52 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36ہزار 543 ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 85لاکھ 67 ہزار 761 ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 2 ہزار 52افراد نے شکست دی جس کے بعد وائرس سے مجموعی طور پر صحتیاب افراد 5 لاکھ 30 ہزار 597ہو گئے۔ملک بھر میں فعال کیسز 24 ہزار 176رہ گئے۔
صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 54ہزار678 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 65ہزار716 جبکہ خیبر پختونخوا میں 70ہزار306 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
بلوچستان میں 18 ہزار958، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 945 ،اسلام آباد میں 43 ہزار29 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 9 ہزار 629 افراد کورونا کا شکار ہوگئے۔
پنجاب میں سب سے زیادہ 5 ہزار 138افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 263، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار15، بلوچستان میں 199، اسلام آباد میں 487، آزاد کشمیر میں 284جبکہ گلگت بلتستان میں 102افراد انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارۂ صحت کا اقدام، ایک اور سستی کورونا ویکسین منظور