عدالت نے سابق وزیر قانون پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 نومبر تک توسیع کردی ہے۔
لاہور کی انسدادِ منشیات عدالت میں مسلم لیگ (ن) رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت کے لیے انہیں معزز جج کے روبرو پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے جسم پر خون کے دھبے اور سوجن کم نہ ہوئی، حالت بدستور تشویشناک
معزز انسدادِ منشیات عدالت جج نے سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فریقین 30 نومبر کو دستاویزات کے ساتھ پیش ہوں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 16 نومبر کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔
سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کو حکام نے لاہور کی اسپیشل سنٹرل جج خالد بشیر کی انسدادِ منشیات عدالت میں پیش کیا جبکہ ان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے معزز جج خالد بشیر کو تفتیشی افسر کے موبائل فون کا ڈیٹا پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) رہنما رانا ثناء اللہ کے موبائل فون کا ڈیٹا آئندہ سماعت کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع