عدالت کا اکرم درانی کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت کا اکرم درانی کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کا فیصلہ
عدالت کا اکرم درانی کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (یٰسین ہاشمی): عدالت نے اپوزیشن رہنما و کنوینر رہبر کمیٹی اکرم درانی کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع دے دی، ہدایت کی گئی کہ  نئے آرڈیننس پر جن کلاسز کو تحفظ دیا گیا، قومی احتساب بیورو (نیب) اس کا جواب دے۔ 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہائی کورٹ میں اپوزیشن رہنما اکرم درانی کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال پر تمام مقدمات قائم کیے گئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اکرم درانی نے اختیارات نہ رکھتے ہوئے بھی غیر قانونی بھرتیاں کروائیں، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ اختیارات کا غلط استعمال نہیں ہے کہ آپ کسی سے سفارش کروائیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کے پاس اختیارات تھے، انہیں نیب آرڈیننس کے ذریعے شیلڈ کیا گیا، اگر نئے آرڈیننس کے ذریعے اختیار رکھنے والا محفوظ ہوجائے تو نیب عدالت کو مطمئن کرے۔

 معزز جج جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ اختیارات رکھنے والے کو اگر قانون نے محفوظ کردیا تو دوسرے کی گرفتاری کیسے عمل میں لائی جاسکتی ہے؟  جس پر نیب پراسیکیوٹر نے نئے آرڈیننس صورتحال پر جواب کے لیے مہلت کی استدعا کی۔

عدالت نے کہا کہ نئے آرڈیننس پر جن کلاسز کو تحفظ دیا گیا، اس پر جواب دیا جائے۔ بیوروکریٹس کو تحفظ دینے پر نیب سے وضاحت طلب کی گئی۔ حکم دیا گیا کہ اکرم درانی کے خلاف تفتیش اچھی طرح کریں۔کرپشن کا کیس ہے تو کرپشن نظر آئے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اگر اکرم درانی پر کرپشن ثابت ہوجاتی ہے تو بے شک نیب انہیں 14 سال کی سزا دلوائے ، تاہم نئے نیب آرڈیننس پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں جن پر نیب کو چاہئے کہ عدالت کو مطمئن کرے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے کنوینر  اکرم درانی نے کہا کہ حکومتی کمیٹی میں شامل وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے جس لہجے میں بات کی، اسی لہجے میں جواب بھی دیں گے۔ ۔

انہوں نے نومبر کے دوران بیان دیتے ہوئے  کہا کہ پیر یا منگل کو ہمارا اگلا لائحہ عمل سامنے آجائے گا،رہبر کمیٹی کا اجلاس اگر ضرورت پڑی تو بلالیں گے جبکہ آصف علی زرداری کو بھی جلد ریلیف ملے گا۔

  مزید پڑھیں: آصف زرداری کو بھی جلد ریلیف ملے گا

Related Posts