اسلام آباد: عدالت نے معروف گلوکار ابرار الحق کی بطور چیئرمین ہلالِ احمر تعیناتی کے حکم کے خلاف کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔
ہائی کورٹ اسلام آباد نے گلوکار ابرار الحق کی چیئرمین ہلالِ احمر تعیناتی کے حکم پر معطلی کو برقرار رکھتے ہوئے وفاقی حکومت سے مقررہ تاریخ تک جواب طلب کیا ہے۔
چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے ابرار الحق کیس کی سماعت کی جس کے دوران وفاق نے استدعا کی کہ معروف گلوکار کی چیئرمین ہلالِ احمر تعیناتی پر جواب تیار کر لیا، جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔
عدالت نے آئندہ سماعت تک ابرار الحق کی تعیناتی کی نوٹیفیکیشن معطلی برقرار رکھتے ہوئے وفاق کی درخواست منظور کر لی اور ہدایت کی کہ 12 دسمبر تک وفاق جواب جمع کروا دے، اس کے بعد سماعت کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے پی ٹی آئی رہنما و نامور گلوکار ابرار الحق کی بطور چیئرمین ہلالِ احمر تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہائی کورٹ میں29 نومبر کو مشہور و معروف سنگر ابرار الحق کی تعیناتی کے خلاف سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مقدمے کی سماعت کی۔
ابرار الحق کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بطور فلاحی ادارہ ہلالِ احمر میں کسی بھی تعیناتی پر درخواست غیر قانونی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ابرار الحق کی بطور چیئرمین ہلالِ احمر تعیناتی کے خلاف رِٹ کو ناقابلِ سماعت قرار دے۔
مزید پڑھیں: ابرار الحق کی چیئرمین ہلالِ احمر تعیناتی پر سماعت 5 دسمبر تک ملتوی