بے نظیر بھٹو شہید یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام میں کروڑوں روپے کی خوردبرد،2 افسران گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man arrested for raping stepdaughters in Islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : اینٹی کرپشن ایسٹ زو ن نے کا روا ئی کر تے ہو ئے بینظیر بھٹو شہید یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام میں خوردبرد پر دو افسرا ن کو گرفتا ر کر کے مقدمہ در ج کرلیا ہے ۔

صوبے کے 17 اضلاع میں تربیت دینے والے اساتذہ، زیرتربیت افراد کے نام پر خوردبرد کی جارہی تھی اور یہ خوردبرد پروگرام کے ڈسٹرکٹ افسران گھوسٹ مراکز کے مالک پرائیویٹ افسران کے ذریعے کر رہے تھے ۔

اس ضمن میں فراڈ کیلئے مختلف افراد کے قومی شناختی کارڈ جمع کیے جاتے تھے اور انہیں تربیت کیلئے انرولڈ ظاہر کیا جاتا تھا تحقیقات کے دوران متعدد یوتھ ڈیولپمنٹ مراکز صرف کاغذات میں پائے گئے۔

مزید پڑھیں : سندھ میں با اثر افسران کا قومی خزانے پر7 ارب کا ڈاکہ، محکمہ اینٹی کرپشن خاموش

مزید تحقیقات کے نتیجے میں بی بی ایس وائی ڈی میں کروڑوں روپے کی خوردبرد سامنے آئی ہے اور اس ضمن میں مقدمہ درج کر کے دو افسران فیصل انصاری اور ارسلان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

وا ضح رہے کہ گرفتار ملزم فیصل انصاری کراچی ایسٹ کا مینجر ہے جس کے پاس ضلع ویسٹ کا اضافی چارج بھی ہے۔

خور د بر د کے حوالے سے ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا جبکہ دیگر اضلاع میں بھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں روانہ کی جائیں گی۔

Related Posts