نیب وائٹ کالر کرائم کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے، جسٹس جاوید اقبال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

chairman nab meeting
chairman nab meeting

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو ( نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب پاکستان کو کرپشن فری بنانے کیلئے اپنی کوششیں دوگناکرکے میگا کرپشن اور وائٹ کالر کرائم کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے۔

چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹر میں نیب کے تمام علاقائی بیوروز آپریشن اور پراسیکوشن ونگ کی پندرہ روزہ کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ نیب کے آپریشنل اور پراسیکوشن ڈویژن کی شکایت کی جانچ پڑتال انکوائریوں، انوسٹی گیشنز کو قانون کے مطابق نمٹانے، احتساب عدالتوں، ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں مقدمات کی پیروی کیلئے تمام علاقائی بیوروز کو قانونی معاونت فراہم کررہے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ نیب نے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کیلئے شکایت کی جانچ پڑتال، انکوائری،انوسٹی گیشنز اور احتساب عدالتوں میں مقدمات دائر کرنے کیلئے دس ماہ کاعرصہ مقرر کیا ہے جس کیلئے نیب افسران پاکستان کو کرپشن فری بنانے کیلئے قانون کے مطابق دن رات محنت کر رہے ہیں۔

چیئرمین نیب نے تمام انوسٹی گیشن افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہر مقدمے کی کیس ڈائری تیار کریں جو بہت اہم ہے اور انہیں انکوائری اور انوسٹی گیشن کے معیار کو قانون کے مطابق بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جب تک شرعی دلیل سے ثابت نہ ہو جائے ملزم سے مجرم والا سلوک جائز نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل

اجلاس کے دوران یہ بھی بتایاگیا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایات پر تجربہ کار لیگل کنسلنٹس اور سپیشل پراسیکوٹر تعینات کرکے پراسیکوشن ڈویژن کی تشکیل نو کی گئی ہے۔

نیب کے تمام علاقائی بیوروز میں شہادتوں کو نمٹانے کا بھی طریقہ کار واضح کیا گیاہے جس کے نتائج انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پراسیکوشن ڈویژن کی مسلسل مشاورت مانیٹرنگ اور کارکردگی کے تجزیے سے نیب کے مقدمات کی مجموعی سزا کی شرح تقریباً ستر فیصد ہے جوکہ کسی بھی ادارے کی بہترین کارکردگی ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے پراسیکوٹر اور انوسٹی گیشن آفیسرز کی متعلقہ معلومات کے حصول اور مقدمات کوتیزی سے نمٹانے میں سہولت کیلئے نیب ہیڈکوارٹرز اور تمام علاقائی بیوروز میں لائبریریاں بھی قائم کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے قانون کے مطابق مقدمات کو نمٹانے کی تیاری کیلئے ریسرچ آفیسرز بھی تعینات کئے ہیں، نیب ہیڈ کوارٹر میں ایک ای لائبریری بھی قائم کی گئی ہے جس میں لاء جنرلز،سالانہ قانونی رپورٹس اور ماہانہ قانونی رپورٹس سمیت قانونی امور سے متعلق پچاس ہزار سے زائد کتابیں دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے معیاری اور مقداری بنیادوں پر نیب افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے نیب ہیڈ کواٹرز اور تمام علاقائی بیوروز میں مانیٹرنگ اینڈ ایوالیشن کا جدید نظام واضح کیا ہے جوکہ علاقائی بیوروز سمیت نیب کی کارکردگی میں اضافہ کیلئے مفید ثابت ہواہے۔

Related Posts