ننکانہ صاحب :وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر)اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ اب کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے سابق حکمرانوں نے قوم کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔قوم نے ہمیشہ کرپشن کے خاتمہ کا مینڈیٹ دیا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے اختلافات کی افواہیں پھیلانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔
ایسے لوگوں کے خواب چکنا چور ہونگے حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور ملک کو ترقی کی طرف گامزن کر کے نئی نسل کے مستقبل کو تابناک بنایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :مسلم لیگ(ن) کا پولیو پروگرام میں کرپشن اور بدعنوانیوں کی اطلاعات پر تحقیقات کا مطالبہ