سندھ حکومت نے صادق محمد کے کورونا وائرس ٹیسٹ گھر پر کروانے کا انتظام کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے صادق محمد کے کورونا وائرس ٹیسٹ گھر پر کروانے کا انتظام کردیا
سندھ حکومت نے صادق محمد کے کورونا وائرس ٹیسٹ گھر پر کروانے کا انتظام کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپن باؤلر صادق محمد کے کورونا وائرس ٹیسٹ گھر پر کروانے کا انتظام کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم نے صادق محمد کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر نوٹس لے لیا ہے جبکہ 74 سالہ صادق محمد کورونا وائرس کے پیشِ نظر ہسپتال نہیں جاسکتے۔ ان کے ٹیسٹ گھر پر کیے جائیں گے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں نے واقعے کا نوٹس لیا جبکہ کراچی شرقی کے ڈپٹی کمشنر نے صادق محمد سے رابطہ کر لیا ہے۔ صادق محمد کے ٹیسٹ گھر پر کرنے کے لیے ہم نے ٹیم بھیج دی ہے جو ابھی راستے میں ہے۔ 

واضح رہے کہ صادق محمد سابق پاکستانی کرکٹرز حنیف محمد اور مشتاق محمد کے چھوٹے بھائی ہیں۔ انہوں نے سن 1969ء میں قومی کرکٹ ٹیم میں کھیل کر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

صادق محمد نے سن 2010ء کی ایشین گیمز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے کوچنگ کی اور ان کی رہنمائی میں کرکٹ ٹیم برونز میڈل لائی۔

سن 2000ء میں صادق محمد پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل میں امپائر کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔ 

Related Posts