کورونا وائرس: سندھ حکومت نے 14 روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی لگا دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس: سندھ حکومت نے 14 روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی لگا دی
کورونا وائرس: سندھ حکومت نے 14 روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی لگا دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر 14 روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

صوبائی وزارتِ داخلہ نے اس ضمن میں ایک نوٹس جاری کیا ہے جس کے مطابق مہلک کورونا وائرس ڈبل سواری کے باعث مزید پھیل سکتا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یہ قدم اٹھایا جارہا ہے۔

تمام صوبوں کی طرف سے گزشتہ شب دئیے گئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 800 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صوبہ سندھ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

اب تک صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے باعث 394 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمۂ صحت سندھ کے مطابق61 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کورونا وائرس کے پیشِ نظر  گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبائی وزیرِ تعلیم و محنت سعید غنی سے ملاقات کے بعد خود کو 24 گھنٹوں کے لیے آئسولیٹ یعنی دنیا سے الگ تھلگ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیرِ تعلیم سعید غنی کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے لیے خود کو آئسولیٹ رکھوں کیونکہ میں نے ان سے ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں: گورنر سندھ کا خود کو 24 گھنٹے کیلئے آئسولیٹ کرنے کا فیصلہ

Related Posts